افغان سمجھ کر گرفتار کئے گئے 3 افراد عدالت سے ضمانت پر رہا

افغان سمجھ کر گرفتار کئے گئے 3 افراد عدالت سے ضمانت پر رہا

افغان سمجھ کر گرفتار کئے گئے 3 افراد عدالت سے ضمانت پر رہاملز موں کو تحصیل بھیرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،شخصی ضمانت پر رہا

میانی (نامہ نگار )دو روز قبل پولیس تھانہ میانی نے نواحی موضع اعوان سے دوست محمد اور اس کے دو بیٹوں کو افغانی باشندے سمجھ کر گرفتار کر لیا تھا اور ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ملزمان کو تحصیل بھیرہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان افغانی باشندے نہیں بلکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا KPKکے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور سلیمان خیل قبیلے کے افراد ہیں۔ وکیل کے مطابق ملزمان کے دونوں بیٹے کم عمر ہیں اور ان کی عمریں سولہ سال سے کم ہیں، جس کے ثبوت کے طور پر ان کے برتھ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیے گئے ۔دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے ملزمان کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں