لٹکتے بجلی اور کیبل نیٹ ور ک کے تار اقدامات شروع
لٹکتے بجلی اور کیبل نیٹ ور ک کے تار اقدامات شروع گنجان بازاروں اور آبادیوں میں تاروں کے بے ہنگم نظام سے مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر اعلی انتظامیہ کا ایکشن ،شہر میں لٹکتی بجلی ار کیبل نیٹ ور ک کی تاروں کا سروے کے لئے اقدمات شروع کر دیئے گئے ذرائع کے مطابق شہر کے گنجان بازاروں اور آبادیوں میں تاروں کے بے ہنگم نظام کی وجہ سے شہریوں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے ،اس حوالے سے روزنامہ دنیا میں رپورٹ شائع ہونے پر کمشنرحافظ شوکت علی نے فیسکو حکام کو شہر میں لٹکتی بجلی اور کیبل نیٹ ورک کی تاروں کا سروے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور انہیں درست کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔