مجموعی طور پر45لٹر دیسی شراب بر آمد
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران قائد آباد پولیس نے دو اور شراب فروشوں کو قانون کی گرفت میں لے کر ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر45لٹر دیسی شراب بر آمد کر لی ۔
ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایک ٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ منشیتا کے استعمال سے کسی فرد واحد کو نہیں پوری نسلوں کو نقصان پہنچتا ہے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر ان کے گردو نواح میں کسی بھی علاقہ میں منشیات کا دھندہ چل رتہا ہو تو اس کی فوری اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس کی پیلپ لائن پکار 15پر دی جائے ۔