بارش کیساتھ ژالہ باری ،گندم سرسوں چنا کی فصلات کو نقصان

 بارش کیساتھ ژالہ باری ،گندم  سرسوں چنا کی فصلات کو نقصان

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ کے علاقوں ذمیوالہ چاندنی چوک اور جنڈانوالہ کے علاقوں میں گزشتہ رات بارش کیساتھ ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے گندم سرسوں چنا کی فصلات کو نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کلورکوٹ تحصیل کے علاقوں ذمیوالہ ،چاندنی چوک، جنڈانوالہ  کے مختلف علاقوں میں بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی کئی علاقوں میں اولوں کا سائز ٹینس بال سے بھی بڑا تھا ژالہ باری سے گندم سرسوں اور چنا کی فصلات کو نقصان پہنچا ہے چاندنی چوک کے علاقہ میں ژالہ باری سے زیادہ نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں بارش ژالہ باری سے سرسوں گندم چنا کی تیار فصلات کے نقصانات کیساتھ سرسوں اور بارانی چنا کی کاٹی گئی کھیتوں میں پڑی سرسوں چنا کی فصلات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں