ڈپٹی کمشنر کا میٹرک امتحانات کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں قائم امتحانی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی انتظامات، سکیورٹی صورتحال اور امتحانی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی عملہ کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد کو مکمل شفافیت،نظم و ضبط اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات یکسوئی کیساتھ امتحان دے سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے ۔