کلورکوٹ کے بارہ امتحانی مراکز میں میٹرک کے امتحانات شروع

کلورکوٹ کے بارہ امتحانی مراکز  میں میٹرک کے امتحانات شروع

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )سرگودھا بورڈ اف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام تحصیل کلورکوٹ کے بارہ امتحانی مراکز می میٹرک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔

 سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام کلورکوٹ شہر سمیت تحصیل بھر کے بارہ امتحانی مراکز میں میٹرک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں تمام سنٹروں پر سخت سیکورٹی کیساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور سنٹروں کے قریب عام پبلک کی نقل و حرکت کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے سرگودھا بورڈ کی انسپکشن ٹیم نے بھی مختلف سنٹروں پر امتحانات کی انسپکشن کی اور سپرٹینڈنٹس کو ہدایات دیں انسپکشن ٹیم نے طلباء طالبات کی سیٹوں پر جاکر چیکنگ کی تاکہ نقل کے روجحانات کی روک تھام ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں