گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے پروفیسر انعام اللہ سلیمی کی دعوتِ ولیمہ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے  پروفیسر انعام اللہ سلیمی کی دعوتِ ولیمہ

بھیرہ(نامہ نگار )سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) تحصیل بھیرہ چوہدری اکرام اللہ سلیمی کے بیٹے اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے پروفیسر انعام اللہ سلیمی کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

 جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی حلقوں کی معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ تھے ، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سردار اختر عباس بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن سید اعجاز حسین کاظمی، مجلس حزب الانصار کے نائب امیر صاحبزادہ آصف ابرار بگوی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں