فاروقہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شدید ژالہ باری

فاروقہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش شدید ژالہ باری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شدید ژالہ باری دن رات کا منظر پیش کرنے لگا۔

 سوموار کے روز 12بجے کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ کالی گھٹاؤں نے شہر پر ڈیرہ لگا لیا جس سے دن میں تاریکی پھیل گئی تھوڑی دیر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدیدژالہ باری شروع ہو گئی گرنے والے اولوں کا وزن10گرام سے بھی ژالہ باری15منٹ سے زائد جاری شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ پاک کاورد کرنے لگے تیز ہوا کے باعث جلدہی بادل چھٹ گئے حالیہ بے موسمی بارشوں سے گندم کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مذید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے جس سے کاشتکاروں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں