ڈپٹی کمشنر خوشاب امتحانی سنٹروں کے چانک دور ے

ڈپٹی کمشنر خوشاب امتحانی  سنٹروں کے چانک دور ے

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سرگودھا بورڈ کی زیر نگرانی ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران انتخابی مراکز کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جوہرآباد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوہرآباد کے اچانک دور ے کئے ۔

اس دوران انہوں نے امتحانی مراکز پرتعینات نگران سٹاف کو ہدایت کی کہ امتحانات کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ امتحان میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، کمرہ امتحان میں ایگزامینیشن رولز ، ڈسپلن اورایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایگزامینیشن سنٹر کی سکیورٹی انتظامات ،پانی کی سہولیات اورصفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ طلبا وطالبات کے تمام امتحانی مراکز کی سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ضیااﷲ بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں