طغیانی اور ایمر جنسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اجلاس

طغیانی اور ایمر جنسی صورتحال پر  قابو پانے کیلئے ہنگامی اجلاس

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ہونیوالی بارشوں کے حالیہ سپیل کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبر آزما ہونے ، ندی نالوں میں طغیانی اور ایمر جنسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے گئے گئے۔

انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب  ضیا اﷲ‘محمد رضوان، ،ستھرا پنجاب کے ضلعی انچارج صائم وارث،سی ای او ضلع کونسل علی فرقان سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک تھے ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربرہان نے ڈپٹی کمشنر خوشانب کو فلڈ اور بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے مرتب کردہ پلان کے حوالے سے بریف کیا اجلاس میں بتایا گیا کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔جبکہ تمام مشینری اور ورکرمین روڈ شہروں ،دیہاتوں سمیت تمام ایریاز کے سیم نالوں میں نکاسی آب کے عمل میں کاموں میں مصروف ہیں۔ اور ہم ہمہ وقت تیار ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کئے کہ محکمہ واساخوشاب،ایم سیز،ریسکیو،ایریگیشن ودیگر محکموں کے افسران آپس میں روابط اور کوآرڈینیشن بڑھائیں متعلقہ تمام دفاتراپنی اپنی ہیلپ لائن نمبر24 گھنٹے ایکٹو رکھیں ایمر جنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول سے رابطے میں رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں