تاجروں نے ایف بی آر کے حوالے سے احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ،ناصر محمود سہگل

تاجروں نے ایف بی آر کے  حوالے سے احتجاج کیا مگر کوئی  شنوائی نہ ہوئی ،ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران شہروضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ جس طرح ایف بی آر سمیت دیگر ادارے تاجروں پر اپنی یلغار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان حالات میں جب کوئی بھی حکومتی نمائندہ ہماری بات سننے کے لیے تیار نہیں تو لگتا ہے کہ ملک بھر کے تاجر اپنے کاروبار کی چابیاں حکومت کے حوالے کر کے خود گھروں کو چلا جائے تاکہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری ناصر محمود سہگل نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کا اہم نمائندہ گورنر پنجاب سرگودھا آئے تو تاجروں نے ایف بی آر کے حوالے سے احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جس سے ثابت ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں وہ ہر طرح سے تاجروں کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں