بس کی کار کوٹکر کارسوار تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تیز رفتار بس کی کار کوٹکر ، کار کو شدید نقصان پہنچا تاہم کارسوار تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ 10جنوبی کے قریب ایک کار پیٹرول پمپ کی طرف مڑنے لگی تو اسی اثناء میں پیچھے سے آنیوالی ایک تیز رفتار بس نے اسے ٹکر دے ماری جس سے کار کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں سوار ذیشان، ارسلان اور بلال محفوظ رہے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،اور بس ڈرائیور جو کہ موقع سے فرار ہو گیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔