طالبہ کو بلیک میل اور پریشان کر نے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) طالبہ کا تعاقب کرکے اسے تنگ و پریشان اور بلیک میل کرنے پر تین اوباش نوجوانوں کے خلاف قانون متحرک ہو گیا، بتایا جاتا ہے۔۔۔
کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی مسماۃ(ف) کو کالج آتے جاتے حذیفہ، حسن اور حمزہ نے پیچھا کرتے ہوئے اسے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا، جس پر لڑکی کے والدین نے لڑکوں کے ورثاء کو ان کی اصلاح کرنے کا بھی کہا مگر وہ منع نہیں ہوئے گزشتہ روز مذکورہ طالبہ کو گھر میں داخل ہو کر اسکی عفت میں خلل ڈالتے ہوئے تصاویر بناتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔