موجودہ صورتحال میں افسر شاہی قومی خزاے پر بوجھ بن کر رہ گئی ، غلام قادر جام

موجودہ صورتحال میں افسر شاہی قومی  خزاے پر بوجھ بن کر رہ گئی ، غلام قادر جام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاسی و سماجی رہنما غلام قادر جام نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افسر شاہی قومی خزاے پر بوجھ بن کر رہ گئی ہے۔

جس کی سزا عوا کو بھگتنا پڑر ہی ہے ، ایک افسر نکلتا ہے تو اس کے ساتھ درجنوں پروٹوکول کی گاڑیاں آتی ہیں جس پر سرکاری خزانے سے پٹرول خرچ ہوتا ہے اسی طرح وزراء بھی پروٹوکول لے رہے ہیں اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پروٹوکول ہے اگر اس کو ختم کر دیا جائے تو بہت سے مسائل خود حل ہو جائیں گے دنیا تعلیم سے ترقی کرتی ہے یہاں پر سب سے زیادہ بیڑا غرق تعلیم کا کیا جا رہا ہے پٹرول مہنگا ہوا ہے اس کا تعلیم سے کیا لینا دینا سمجھ نہیں آتی کہ قوم کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں