تجاوزات آپریشن ،خوانچہ فروشوں اور دکانداروں کا احتجا ج

تجاوزات آپریشن ،خوانچہ فروشوں اور دکانداروں کا احتجا ج

تجاوزات آپریشن ،خوانچہ فروشوں اور دکانداروں کا احتجا ج بلاک نمبر2کے بیروزگارہونیوالے افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے،مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اندرون شہر بلاک نمبر 2تجاوزات آپریشن کے دوران بے روزگار ہونیوالے خوانچہ فروشوں اور دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بازارکا چکر لگوایا اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے جگہ جگہ ماڈل بازار قائم کئے ہیں جبکہ بلاک نمبر2کی جگہ جس پر لوگوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کر رکھی تھی کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے یہاں ماڈل بازار بنایا جائے ، کیونکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ حالیہ آپریشن کے بعد بے روزگار ہو کر رہ گئے ہیں ان کے کاروبار ختم ہیں، گھروں میں نوبت فاقہ کشی کی صورت اختیار کر چکی ہے ، کریانہ کے دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے بالخصو ص ملازم طبقہ شدید متاثر دکھائی دیتا ہے، انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بلاک نمبر2کے بیروزگار ہونے والے افراد کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے یہاں ماڈل بازار قائم کیا جائے ،تاکہ وہ باعزت طور پرروزگار مل سکے اور ہماری مشکلات کم ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں