شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز حوالات جا پہنچا

شہریوں کو لوٹنے والا  نوسر باز حوالات جا پہنچا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی وردی کا استعمال کر کے شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز حوالات جا پہنچا،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی۔

 ناکہ لگا کر اور پولیس کی وردی پہن کر شہریوں سے رقم بٹورنے والا نوسر باز حماد احسن گرفتار کر لیا، گرفتار نوسر باز کے قبضہ سے پولیس یونیفارم بھی برآمد کر لی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جھوٹ موٹ کا سرکاری ملازم بننا یا غیر قانونی طور پر سرکاری علامات کا استعمال کرنا قانونا جرم ہے ، ایسے عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں