بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق تیز بارش کے دوران بر آمدے کی چھت گر گئی اور ملبے میں دب گیا،
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کے دوران خوشاب کے محلہ حافظ دیوان میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور اس کی دو بکریاں ہلاک ہو گئیں ، 70سالہ اویس ولد میاں محمد اپنے گھر کے بر آمدے میں سو رہا تھا کہ تیز بارش کے دوران بر آمدے کی چھت گر گئی اور ملبے میں دب گیا، اہل محلہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے طویل جدو جہد کے بعد اویس کو ملبے سے نکال لیکن وہ دم توڑ چکا تھا ۔رسکیو ذرائع کے مطابق برآمدے کی چھت گرنے سے دو بکریاں بھی ملبے میں دب کر ہلاک ہو گئیں۔وادی سون ، تھل اور مہاڑ کے علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گندم اور چنے کی تیاز فصلات کاکو شدید نقصاب پہنچا ، علاقہ کے مکینوں کے مطابق وہاں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن فصلات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔