گمشدہ لڑکے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، گمشدہ لڑکے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔۔
اربن ایریا پولیس کو محمد معاویہ عمر 16/17 سال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر اے ایس پی سٹی وقار احمد نے ایس ایچ او اربن ایریا انسپکٹر عمران نذیر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا جس پر والدین نے سرگودھا پولیس کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ بچے آپکا مستقبل ہیں انکی بہترین پرورش اور حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کے ساتھ دوستانہ ماحول برقرار رکھیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔