بھاگٹانوالہ کا مرکزی بازار بارش سے تالاب میں تبدیل، کاروبار متاثر
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ کا مرکزی بازار بارش سے تالاب میں تبدیل، کاروبار متاثر،حالیہ بارشوں کے باعث بھاگٹانوالہ کی گلیاں اور بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
جبکہ شہر کا اکلوتا مرکزی بازار بھی پانی میں ڈوب گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ مسلسل بارش کے بعد بازار میں کھڑا پانی شہریوں کیلئے وبالِ جان بن چکا ہے ۔ خریداروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بازار سے گزرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔ کئی دکانداروں کا کہنا ہے کہ پانی جمع ہونے کے باعث کاروبار مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے اور انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ نکاسی آب کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کے باعث معمولی بارش بھی مسائل کا باعث بن جاتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیے جائیں ۔