ڈپٹی کمشنر کو بجلی چوری، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کارائیوں پربریفنگ

ڈپٹی کمشنر کو بجلی چوری، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کارائیوں پربریفنگ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی پی او وقار عظیم کھرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد کے علاوہ ضلعی انتظامیہ،وفاقی اور قانو ن نا فذ کر نیوالے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مختلف محکموں کی جا نب سے گزشتہ دو ما ہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی پٹرول پمپس و ایل پی جی اسٹیشنز،اینٹی بیگری مہم، نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں، تجاوزات مہم، کاروباری مراکز سے انکم ٹیکس کی وصولیوں، مدارس کی رجسٹریشن، سمگلنگ، بجلی چوری، منشیات اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کی جا نیوالی کارائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنرنے تمام اداروں کی مجموعی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔انھوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے تما م متعلقہ ادارے نیشنل ایکشن پلان پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں