دسویں سالانہ محفلِ حمد و نعت انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس
بھیرہ(نامہ نگار )بزمِ حسان بھیرہ کے زیرِ اہتمام 11 اپریل کو گنج منڈی بھیرہ میں منعقد ہونے والی دسویں سالانہ محفلِ حمد و نعت کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جامع مسجد علی المرتضیٰ، چکوالہ دروازہ بھیرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بزمِ حسان کے اراکین کے علاوہ اتحاد العلماء، جمعیت علماء اسلام، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، سنی علماء کونسل، انجمن تاجران، وکلاء برادری اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کی صدارت صدر بزمِ حسان سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری اکرام اللہ سلیمی نے کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ ایمان کا حصہ اور حضور اکرم ﷺ سے محبت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے ۔