گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھلوال میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ انعقاد

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج  برائے خواتین بھلوال میں  شجرکاری مہم کا باقاعدہ انعقاد

بھلوال( نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بھلوال میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے شرکت کرتے ہوئے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کالج کی طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھیں۔ شرکاء کو شجرکاری کی اہمیت، ماحولیاتی بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی تلقین کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب ماحول صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور ماحول کی بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں