میانوالی جانیوالی ٹرین کو 48گھنٹوں میں دوسر ی بار حادثے کا شکار

میانوالی جانیوالی ٹرین کو 48گھنٹوں میں دوسر ی بار حادثے کا شکار

میانوالی جانیوالی ٹرین کو 48گھنٹوں میں دوسر ی بار حادثے کا شکار ٹرین کی 3بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خوشاب(نمائندہ دنیا)لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین کو 48گھنٹوں میں دوسر ی بار حادثے کا شکار ہو گئی ، گزشتہ شب خوشاب کے قریب ٹرین کی 3بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، میانوالی ایکسپریس ٹرین کا یہ حادثہ ریلوے کراسنگ کٹھہ روڈ کے قریب اسی مقام پر ہوا جہاں دو یوم قبل ہوا تھا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کا ٹیکنیکل و ریسکیو سٹاپ موقع پر پہنچ کیا ، اور برق رفتاری سے ریلوے ٹریک کی بحالی کاکام مکمل کرنے کے بعد متاثرہ کو ٹریک پر چڑھا کر ٹریں میانوالی روانہ کر دی گئی ضلع خوشاب کے مکینوں میں آئے روز ہونیوالے میانوالی ایکسپریس کے حادثات پر شدید اضطراب اور بے چینی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع خوشاب کی حدود میں ایک ہی مقام پر ہونیوالے ان حادثات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں