سبزی فروٹ کی ریڑھیوں ٹھیلوں کولاری اڈہ کیساتھ جگہ مل گئی

 سبزی فروٹ کی ریڑھیوں ٹھیلوں کولاری اڈہ کیساتھ جگہ مل گئی

سبزی فروٹ کی ریڑھیوں ٹھیلوں کولاری اڈہ کیساتھ جگہ مل گئی فٹ پاتھ اور ٹف ٹائلوں پر ریڑھیاں کھڑی کرنے پرکاروائی کی جائے گی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )ایم سی کلورکوٹ کے چیف افیسر نے شہر بھر کی سبزی فروٹ کی ریڑھیوں ٹھیلوں کولاری اڈہ کیساتھ جگہ دے دی اور شہر جانے والے فٹ پاتھ سے ریڑھیوں کو ہٹوا دیا ہے فٹ پاتھ اور ٹف ٹائلوں پر ریڑھیاں موٹر سائیکل کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔سہیل انو رخان چیف افیسر کلورکوٹ تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ شہر میں لاری اڈہ سے لیکر مین بازار تک پھلوں سبزیوں کی ریڑھیاں ٹھیلے لگے ہوئے تھے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے شہر میں ترقیاتی کاموں پر کام تیزی سے جاری ہے اور لاری اڈہ سے لیکر گرین بیلٹ فٹ پاتھ اور سڑک کو ون وے کیا جارہا ہے اور پھلوں سبزیوں کی ریڑھیوں ٹھیلوں کیوجہ سے کام میں مشکلات پیش ارہی تھیں جس پر چیف افیسر ایم سی کلورکوٹ سہیل انور خان نیازی نے تما پھلوں سبزیوں کی ریڑھیوں ٹھیلوں کو لاری اڈہ کے قریب مغربی خالی پلاٹ میں منتقل کر دیا ہے چیف افیسر سہیل انو رخان کا کہنا ہے کہ سی ایم کی گرانٹ سے شہر میں کام جاری ہیں اگر کوئی ریڑھی ٹھیلہ موٹر سائیکل نئی نصب ہونیوالی ٹف ٹائلزپر نظر ایا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں