فیکٹری پر چھاپہ،200 لیٹر مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد
فیکٹری پر چھاپہ،200 لیٹر مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کولڈ ڈرنکس میں غیر غذائی مٹھاس اور ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کیا جا رہا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معروف برانڈز کے نام سے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر 200 لیٹر مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے موقع پر تلف کردی جبکہ فیکٹری کو سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سپیشل برانچ اور پیرا فورس کی نشاندہی پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن چٹھہ کی سربراہی میں ٹیم نے سرگودھا کے نواحی علاقہ فروکہ میں چھاپہ مارا جہاں معروف برانڈز کے نام سے مضر صحت کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔
فوڈ اتھارٹی نے 200 لیٹر سے زائد تیار شدہ جعلی مشروبات برآمد کرکے موقع پر تلف کر دی ۔تلف کی جانے والی کولڈ ڈرنکس میں غیر غذائی مٹھاس اور ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کیا جا رہا تھا جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔ دوران چھاپہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے ملزم ناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فیکٹری کو سیل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔