فیلڈ سٹاف گلی محلوں اور گھر گھر جا کر باقاعدگی سے کچرا اٹھا رہا ، ایگزیکٹو رکن
بھیرہ(نامہ نگار)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل بھیرہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے اور فیلڈ سٹاف گلی محلوں اور گھر گھر جا کر باقاعدگی سے کچرا اٹھا رہا ہے ۔
تحصیل بار بھیرہ کے ایگزیکٹو رکن سردار محمود منور خان ایڈووکیٹ، شکیل عباس جنجوعہ اور حمزہ شمشاد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی قابل ستائش ہے جس کی بدولت صفائی کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں، کچرا مقررہ اوقات میں باہر رکھیں اور گلیوں و نالیوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔ تاکہ صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے ۔انہوں نے کمپنی ڈائریکٹر شیخ سلمان اقبال پر زور دیا کہ صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر مزید مؤثر بنانے کے لیے نگرانی کے عمل کو سخت کیا جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور مثالی بنایا جا سکے ۔