اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا نور حیات کالونی ،منظور حیات کالونی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کا نور حیات  کالونی ،منظور حیات کالونی کا دورہ

بھلوال(نمائندہ دنیا) روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل ان ایکشن ظہور حیات کالونی، نور حیات کالونی ،منظور حیات کالونی،صالح روڈ، فریدآباد کالونی اور موہگیاں روڈ کا دورہ کیا جہاں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران حالیہ بارشوں کے بعد جمع شدہ پانی کی صورتحال کا معائنہ کیا گیا اور نکاسی آب کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں