صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی جانب سے بھیجے گئے بھاری بھرکم بلز ظلم ، تاجر

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی جانب  سے بھیجے گئے بھاری بھرکم بلز ظلم ، تاجر

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں لاری اڈا کے تاجروں نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی جانب سے بھیجے گئے بھاری بھرکم بلز کو ظلم و زیادتی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب کا عملہ صرف سڑکوں کی صفائی کرتا ہے جبکہ بل دکانداروں سے وصول کیے جا رہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے حکومت پنجاب نے شہروں میں صفائی کے بہتر نظام کے لیے عملہ بھرتی کیا تھا تاکہ صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں