جنگ بندی کو یقینی بنانا حکومت کا تاریخی کارنامہ ، غوث محمد نیازی
خوشاب(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدرڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے قیام کیلئے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانا مسلم لیگی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔
جس صرف پاکستان میں ہی نہیں بین لا اقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ، آج پوری دنیا وزیراعظم اور آرمی چیف کی صلاحیتیں کا اعتراف کر رہی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور امراین کے مابین چھڑنے والی اس جنگ سے صرف خطے کا ہیں عالمی امن خطرے میں تھا اوربڑی طڑی قوتیں اس آگ کو بجھانے میں ناکام نظر آتی تھیں ،