صحافی کے ساتھ بدتمیزی ناقابلِ قبول ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس

 صحافی کے ساتھ بدتمیزی ناقابلِ  قبول ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس

بھلوال(نمائندہ دنیا) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل، سنٹرل پنجاب کے صدر مرزا قیصر فاروق،نائب صدر آصف اقبال شیخ۔۔

جنرل تنویر شہزاد ساحل،سینئر نائب صدر حاجی محمد رمضان اور جوائنٹ سیکرٹری راناخضرحیات ،سینئر نائب صدر شمالی پنجاب مرزا محمد اسلم بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی ننکانہ کی جانب سے ایک صحافی کے ساتھ بدتمیزی ناقابلِ قبول ہے ۔ اور اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھایا جائے گا۔ رہنماؤں نے آئی جی پنجاب، آر پی او شخوپورہ اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ریجنل یونین آف جرنلسٹس بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں