پولیس نفری پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکنے کے لیے طلب

پولیس نفری پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکنے کے لیے طلب

میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب سے ڈی پی او اٹک کی ڈیمانڈ پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹیلی کمیونیکیشن اور نزدیکی اضلاع کی پولیس نفری کو خیبر پختونخواہ سے اسلام آباد کا رخ کرنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے ۔

 اے آئی جی آپریشنز سنٹرل پولیس آفس نے برائے آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام کو فوری طور پر مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری کی ضلع اٹک ، اٹک پل کے لیے روانگی کی تیاری ۔ 20 ایس ایس پیز ، 40 ڈی ایس پیز اور 9400 باقی نفری اٹک روانہ کی جا رہی ہے ۔ میانوالی اور راولپنڈی کی نفری اپنے اپنے اضلاع میں انتظامات و اقدامات کریں گے ۔ میانوالی ، لاہور ، فیصل آباد ریجن کی نفری بھی اپنے اپنے ریجنز اور اضلاع میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں