پاکستان کی سفارتکاری نے وطنِ کا دنیا بھر میں سر فخر سے بلند کر دیا،شہباز احمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں شہباز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے وطنِ عزیز کا دنیا بھر میں سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اور ساتھ ہی پورے خطے کو ممکنہ تباہی اور آگ میں جھلسنے سے بھی بچا لیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت، بالخصوص وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے باعث پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔