دانشمندی اور امن کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ،رانا عزیزالرحمان
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 میانوالی، رانا عزیزالرحمان نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔
پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے انہوں نے ایران اور امریکہ کی قیادت کو بڑی تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹنے اور جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی اور سفارت کاری کو فروغ ملا رانا عزیزالرحمان نے کہا کہ یہ جنگ بندی خطے کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ وہ سانس لے ، بحالی کی طرف بڑھے ۔اور وسیع جنگ کے خطرات سے دور ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام محض عارضی وقفہ ثابت نہیں ہوگا بلکہ ایک پائیدار امن، استحکام، باہمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے