پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش

پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی  کوششوں کو خراج تحسین پیش

میانوالی (نامہ نگار)ایران امریکہ جنگ بندی،ایران کے عزم و استقلال کو سلام،حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایران نے دور حاضر میں جدید جنگی تاریخ مرتب کی ہے اور جنگ کی نئی جہتیں متعارف کرائی ہیں ایرانی حکومت اور عوام نے اپنے عزم، صبر ،جرات اور عزیمت کے ذریعے اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور اور فرعون صفت دو دشمنوں سے بیک وقت جنگ کی ہے اور کیل کانٹے اور ہر قسم کے ہتھیاروں و وسائل سے لیس دشمن کے ایجنڈے کو مکمل طور پر ناکام بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں