بجلی کے شارٹ سرکٹ سے پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بجلی کے شارٹ سرکٹ سے پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی جس پر بروقت آپریشن کر کے ریسکیو نے قابو پا لیا۔
شہر کے علاقہ یونیورسٹی روڈ مراد آباد کالونی میں شاہزیب کے پلاسٹک گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ہے جس کی اطلاع پر بروقت آپریشن کر کے ریسکیو نے قابو پا لیا،تاہم آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔