قرق شدہ سات لاکھ روپے مالیت کاکماد راتوں رات غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹرFLX0327) محکمہ مال کی جانب سے سرکاری اراضی پر کاشت کیا گیاقرق شدہ سات لاکھ روپے مالیت کاکماد راتوں رات غائب کر دیا گیا۔
بتای اجاتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ذیشان احمد سے سرکاری رقبہ واگزار کروا کر کماد کی فصل قرق کر لی اور متعلقہ نمبر دار محمد اقبال کو فصل کا سپردار مقرر کیا جس نے گزشتہ روز اطلاع دی کہ مذکورہ فصل ذیشان وغیرہ نے مبینہ طور پر راتوں رات کاٹ کر غائب کر لی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی