تجاوزات کے خلاف آپریشن پر 12 دکانیں سیل کر دیں

تجاوزات کے خلاف آپریشن   پر 12 دکانیں سیل کر دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی توانائی بچت پالیسی کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ سرگودھا نے مسلم بازار، سٹی روڈ، شربت چوک اور فیصل بازار میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 دکانیں سیل کر دیں جبکہ خلاف ورزی پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بچت پالیسی کا مقصد قومی وسائل کا تحفظ اور بجلی کے استعمال میں کمی لانا ہے ۔ انہوں نے تاجر برادری سے پرزور دیا کہ وہ حکومتی احکامات کی پابندی کریں اور رات 8 بجے تک کاروباری سرگرمیاں ختم کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں