نامعلو م افراد ڈمپر ٹرک کی ٹینکی سے دو سو لیٹر ڈیزل نکال کر رفوچکر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلو م افراد ڈمپر ٹرک کی ٹینکی سے دو سو لیٹر ڈیزل نکال کر رفوچکر ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ گرنہ کالونی کے مناظر علی جو کہ ڈمپرکا ڈرائیور ہے نے معمول کے مطابق گاڑی اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور گھر میں جا کر سو گیا ،صبح اٹھ کر گاڑی سٹارٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈیزل چوری ہوگیا ۔ اس کی آئل ٹینکی خالی اور نامعلوم چور ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو سو لیٹر ڈیزل نکال کر لے چکے ہیں ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔