ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں میڈکل آفیسر سمیت 24 سیٹیں خالی
ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں میڈکل آفیسر سمیت 24 سیٹیں خالی سرے سے ہارٹ سپیشلسٹ کی سیٹ منظور ہی نہیں ،ہسپتالوں میں دور دراز جانا پڑتا
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں ویمن میڈکل افسیر سمیت ڈینٹل سرجن یورالوجسٹ کنلسٹنٹ نفرالوجسٹ سمیت24کے قریب سیٹیں خالی ہسپتال میں ہارٹ سپیشلسٹ کی سیٹ سرے سے منظور ہی نہیں ہے کلورکوٹ سمیت علاقہ بھر کے مریض پریشان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں ڈاکٹروں کنسلٹنٹ کی متعدد سیٹوں پر تعیناتی نہ ہونے سے علاقہ بھر کے مریض پریشان مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں سرے سے ہارٹ سپیشلسٹ کی سیٹ منظور ہی نہیں ہے دل کے مریضوں کو میانوالی یا بھکر کے ہسپتالوں میں دور دراز جانا پڑتا ہے گردوں کا ڈاکٹر نہ ہونے سے گردوں کے مریض پریشان ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ میں اس وقت ویمن میڈیکل افسیر کی9 سیٹیں خالی پڑی ہیں ویمن میڈیکل افسیرز کے نہ ہونے سے علاقہ بھر کی خواتین مریض پریشان ہیں ۔تحصیل کلورکوٹ کے عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈی جی ہیلتھ پنجاب سمیت ہیلتھ کے دیگر حکام سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کنسلٹنس کی خالی سیٹوں پر فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔تاکہ غریب مریضوں کی صحت سے متعلق مشکلات کا زالہ ہو سکے ۔