سرگودھا اور لالہ موسی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو بند کر دیا گیا
سرگودھا اور لالہ موسی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو بند کر دیا گیا ٹرانسپورٹرز کی چاندی ،رہی سہی کسر حکومت نے ٹرینوں کی بندش سے پوری کر دی
بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا کو نوازنے کے لیے سرگودھا اور لالہ موسی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو جان بوجھ کر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہو چکی ہے اور رہی سہی کسر حکومت نے مزید ٹرینوں کی بندش سے پوری کر دی ہے لالہ موسی اور سرگودھا کے درمیان کسی وقت میں 10 سے زیادہ ٹرینیں آتی جاتی تھی مگر اب صرف دو ٹرینیں رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے فوری طور پر اس طرف توجہ دیں سرگودہا اور لالہ موسی کے درمیان ٹرینوں کو بحال کیا جائے اس کے علاوہ لا لا موسی راولپنڈی سرگودہا جھنگ ملتان کے لیے روہی ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر ہے کیونکہ ٹرین ہر صورت میں غریب کی سواری ہے جسے اس کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے جو غریبوں پر ظلم کے مترادف ہے راؤ طاہر مشرف نے ریلوے کے وزیر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان ٹرینوں کو بحال کیا جائے تاکہ مہنگائی کے دور میں غریب لوگ ان ٹرینوں پر سفر کر سکیں۔