رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں علی نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران اس کے ساتھ بیٹھے ملزم نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کر گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔