زمیندار کا بیٹا رائے حسنین شفقت بھٹی بیرون ملک واپسی پر پشاور ایئرپورٹ سے گرفتار

زمیندار کا بیٹا رائے حسنین شفقت  بھٹی بیرون ملک واپسی پر پشاور  ایئرپورٹ سے گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )زمیندار رائے فیصل شفقت بھٹی مرحوم کے بیٹے رائے حسنین شفقت بھٹی کو بیرون ملک واپسی پر پشاور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔

وہ ایک عرصہ سے بیرون ملک مقیم تھے جنہیں دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا اور واپسی پر سی سی ڈی خوشاب نے حراست میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ رائے حسنین فیصل بھٹی کے خلاف سلانوالی کے قصبہ شاہ نکڈر تھانہ میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔ چک نمبر 168/171 شمالی کے رہائشی نزر عباس ولد احمد خان قوم جتھہ کو بے دردی سے قتل کر دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے اور رائے حسنین فیصل بھٹی مقدمہ میں اشتہاری تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں