ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے 6افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثے کی وجہ بھی بن سکتے تھے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔