اوپن مارکیٹوں میں10کلو آٹے کی قیمت 905روپے مقرر

اوپن مارکیٹوں میں10کلو آٹے کی قیمت 905روپے مقرر

اوپن مارکیٹوں میں10کلو آٹے کی قیمت 905روپے مقرر بعض علاقوں میں دکاندار1050روپے تک آٹا کاتھیلافروخت کر رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ فوڈ کی جانب سے اوپن مارکیٹوں میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905روپے مقرر کر رکھی ہے لیکن بعض علاقوں میں دکاندار1050روپے تک آٹا کاتھیلافروخت کر رہے ہیں ،صرف شہر کے مرکزی بازاروں میں لگے اسٹالز پر آٹا سرکاری قیمتوں پر دستیاب ہے تاہم دیگر علاقوں میں ملزمالکان من مانیاں کر رہے ہیں ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ملوں کی جانب سے انہیں مہنگا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ،ہماراپرافٹ تو فکس ہے ، اگر ملیں ہمیں مقررہ ایکس مل پر آٹا دے تو ہم 905روپے کا فروخت کریں گے جبکہ شہریوں نے انتظامیہ کو ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں