بھیک مانگنے والے بچوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
بھیک مانگنے والے بچوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم لاوارث اور گھر سے بھاگے بچوں کو پکڑ کر ان سے زبردستی بھیک منگوائی جاتی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا،خوشاب، بھکر، میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں بھیک مانگنے والے بچوں کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ’ لاوارث اور گھر سے بھاگے بچوں کو پکڑ کر ان سے زبردستی بھیک منگوانے ’ نشے کا عادی بنانے کی نشاندہی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ٹیمیں تشکیل دیں جو بھیک مانگنے والے بچوں کی مانیٹرنگ کر کے ایسے عناصر کو گرفتار کریں جو ان سے بھیک منگوانے کا دھندہ کر رہے ہیں’ ذرائع کے مطابق ضلع میں چھ سے دس سال کی عمر کے سینکڑوں بچے بھیک مانگ رہے ہیں’ ان میں اکثریت ایسے بچوں کی ہے جن سے گروہ تشکیل دے کر بھیک منگوانے کا دھندہ کیا جا رہا ہے ’ ایسے سرغناؤں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی کہا گیا ہے ۔