انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار کاغذی کاروائیاں کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر دیا جاتا عملی صورتحال مختلف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ضلع سطح پربنائی گئی خصوصی کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے افسران سے رپورٹ طلب کر لی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت نے انسانی سمگلنگ کے ساتھ ساتھ جبری مشقت کے خاتمہ اور اس حوالے سے ایکشن لینے کیلئے ضلع سطح پر ‘‘اینٹی ٹریفکلنگ اینڈ بانڈڈ لیبر مانیٹرنگ ان پرسنز’’کمیٹیاں بنائی تھیں، جن کی کارکردگی کے حوالے سے حکومت کے علم میں آیا ہے کہ کمیٹیوں کے شیڈول کے مطابق اجلاس نہیں ہوتے اور نہ ہی جاری ٹی او آرز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ شعبوں میں مناسب کوارڈی نیشن سامنے آئی جس کے باعث نہ صرف انسانی سمگلنگ بلکہ جبری مشقت کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، نچلی سطح پر اگرچہ کاغذی کاروائیاں کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے تاہم عملی صورتحال یکسر مختلف ہے ، جس پر گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان سے نہ صرف کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کی بلکہ متذکرہ صورتحال کے تدارک کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں