مالی سال: 9 ماہ میں 1 ارب 55 کروڑ 52 لاکھ ٹیکس ریکور
مالی سال: 9 ماہ میں 1 ارب 55 کروڑ 52 لاکھ ٹیکس ریکور مجموعی ٹارگٹ کا 86 فیصد حاصل ،فیلڈ عملے کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1 ارب 55 کروڑ 52 لاکھ سے زائد ٹیکس ریکورکرکے مجموعی ٹارگٹ کا 86 فیصد حاصل کرلیا ہے ،ان خیالات کا اظہار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سرگودھا ڈویژن کے ڈائریکٹر محمد علی نوید نے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے پہلے 9 ماہ (یکم جولائی تا 30 مارچ) کے دوران مختلف ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 1 ارب 55 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 864 روپے کی ریکوری کی گئی، جو محکمہ کی مؤثر حکمتِ عملی اور فیلڈ عملے کی بھرپور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ضلع بھکر نے نمایاں برتری حاصل کی، جہاں سے 17 کروڑ 96 لاکھ 66 ہزار 651 روپے جمع کیے گئے ۔ اسی طرح ضلع خوشاب سے 28 کروڑ 69 لاکھ 1 ہزار 206 روپے ، ضلع میانوالی سے 18 کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار 407 روپے جبکہ ضلع سرگودھا سے 90 کروڑ 64 لاکھ 48 ہزار 590 روپے کی ریکوری کی گئی۔ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سے مجموعی طور پر 43 کروڑ 54 لاکھ 14 ہزار 117 روپے ،موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 1ارب 2 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار 262 روپے وصول کیے گئے ۔