شہری کو زمین فروخت کر کے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

شہری کو زمین فروخت کر کے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر 7) جعلی دستاویزات کے ذریعے شہری کو زمین فروخت کر کے لاکھوں روپے ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مانگنی کے محمد خان نے پولیس کو بتایا کہ نذیر احمد نامی شخص نے مانگنی کے علاقہ میں زمین دکھا کر اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہوئے دستاویزات پیش کیں جس کے بعد سودا طے کرتے ہوئے سائل سے موصوف نے ساڑھے 34لاکھ روپ ایڈوانس لئے اور بقایا رقم کی ادائیگی رجسٹری کے وقت طے پائی گئی مگر اس دوران ریکارڈ سنٹر سے چیک کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ ملزم کے نام کوئی زمین نہیں جس نے فراڈ اور جعلی اسٹام پیپرز کے ذریعے رقم ہتھیائی جس کی واپسی کا تقاضا کیا گیا تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں