پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

 پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن سرکاری املاک پر قائم پختہ دکانوں اور شیڈز کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار

کندیاں(نمائندہ دنیا) پپلاں تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن کے دوران سرکاری املاک پر قائم پختہ دکانوں اور شیڈز کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال اور انچارج پیرا فورس میڈم شیزا گیلانی کو تحصیل بھر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کی ہدایت جاری کی۔ ان کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی پپلاں، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں گزشتہ روز سے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں آپریشن کا آغاز پپلاں سبزی منڈی سے کیا گیا، جو چھٹی کے دن بھی بلا تعطل جاری رہا۔ اس موقع پر ایس ایچ او پپلاں انسپکٹر ملک عبدالغفار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ میڈیا نمائندگان نے بھی کارروائی کا مشاہدہ کیااسسٹنٹ کمشنر چوہدری ظفر اقبال اور میڈم شیزا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے مطابق ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قائم تمام غیر قانونی تعمیرات کو بلا امتیاز ختم کیا جائے گاانہوں نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن صرف پپلاں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ حافظ والا، ہرنولی اور کندیاں سمیت تحصیل بھر میں جاری رکھا جائے گا، اور جہاں کہیں بھی تجاوزات موجود ہوں گی انہیں ختم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں