پا نی کی کمی :قیدیوں اور جیل کالونی کے مکینوں کا جینا محال

 پا نی کی کمی :قیدیوں اور جیل  کالونی کے مکینوں کا جینا محال

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی جیل میں مبینہ طور پر پانی کی عدم فراہمی پر قیدیوں و عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ و آئی جی جیل خانہ جات سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

 اس سلسلہ میں مبینہ طور پر جیل قیدیوں و کالونی مکینوں کی طرف سے اطلاعات ہیں کہ سنٹرل جیل میانوالی اور اسکی کالونی کو پانی فراہمی کی موٹر جل گئی ہے جسے بند ہوئے ایک ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہوا ہے پانی بند ہے جس سے گرمی میں کربلا کا منظر معلوم ہو رہا ہے قیدیوں اور جیل کالونی کے رہائیشیوں کا جینا محال ھے جیل میں بند قیدی بھی سب انسان ہیں ان کی آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل ہے کہ میانوالی سنٹرل جیل پر نظر کرم کریں ڈیڑھ ماہ سے پانی نہیں ھے جو تگ و دو کے بعد کہیں سے مل بھی رہا ہے وہ ناکافی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں